کافی

کافی
دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ گرم مشروب کافی ہے۔ کافی لاکھوں لوگوں کو اپنے کام کے دوران چُست رکھتی ہے اور لاکھوں لوگ اپنے بہترین فارغ وقت میں اس کا لُطف اُٹھاتے ہیں۔ یہ عالمی منڈی کا ایک اہم جز ہے اور پٹرول کے بعد دوسری اہم ترین تجارت ہے۔ کافی کا رنگ گہرا ہوتاہے، ذائقے میں تلخ اور قدرے تیزابیت مائل ہے۔ یہ انسانوں کے اندر اپنے بنیادی جز کیفین کی وجہ سے تحریک پیدا کرتی ہے۔ لفظِ کیفین کے بارے میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کافی سے اخذ شدہ ہے اور بہت سے دوسرے الفاظ کی طرح اس کا اصل ماخذ عربی زبان ہے۔ ہم بہت سے الفاظ کو بغیر تحقیق انگریزی کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔

- کافی کو کئی طریقوں سے تیار اور پیش کیا جاتا ہے۔ مثلاً ایسپریسو، فرانسیسی بریو (دَم)، کیفے لاتے یا تیار شدہ کافی ٹین کے ڈبّوں یا بوتلوں وغیرہ میں۔ چائے کے مقابلے میں کافی قدرے تلخ ہوتی ہے۔ پاکستان میں تقریباً سب ہی لوگ چائے میں دودھ اور چینی شامِل کرتے ہیں، اسی طرح کافی میں بھی عموماً دودھ، پاؤڈر دودھ اور کریم، چینی کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے تا کہ کافی کی تلخی کچھ کم ہو جائے اور اس کا ذائقہ اور خوشبو نِکھر جائے۔ جبکہ کچھ لوگ کالی کافی، بغیر دودھ بغیر چینی کے پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر یہ بطور گرم مشروب استعمال ہوتی ہے، مگر کچھ لوگ ٹھنڈی یخ کافی کو ترجیح دیتے ہیں۔

- اگر لفظ کافی کو لیں تو ہم دیکھیں گے کہ یہ بہت سی زبانوں میں بعنیہٖ استعمال ہوتا ہے بشمول اُردو اور ہندی۔ یورپی ممالک میں ڈَچ قوم نے سب سے پہلے اس مشروب کو ’کافی‘ پُکارا۔ ڈَچ زبان میں یہ لفظ ترکی سے آیا جہاں عثمانی ترک اس مشروب کو

کافی ایک پھل ہے

- جب کافی کا خیال آتا ہے تو ہمارے ذہن میں ایک پِسے ہوئے باریک کتھئی سفوف کا تصور آتا ہے یا پھر کتھئی بیجوں، یہ کتھئی رنگ کے اس لئے ہوتے ہیں کیوں کہ اِن کو بھونا جاتا ہے۔ درحقیقت کافی کا آغاز ایک پھل کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس کا درخت دس سے پندھرا فٹ تک پہنچ جاتا ہے اور جہاں تک ان کے جگہ گھیرنے کا تعلق ہے تو کوئی تو دو گز چوڑا ہوگا اور کوئی چھ گز تک جگہ گھیر لے گا۔ ان پر لال بیر کی شکل میں پھل آتے ہیں۔ انگریزی میں اِن کو

کافی عربیکا

- کافی عربیکا، عربی کافی بھی کہلاتی ہے۔ یہ ایک پھول دار پودا ہے جو

کافی روبسٹا

- عام طور سے اسے کافی روبسٹا کہتے ہیں لیکن اسے ’کینے فر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی اصلی جگہ افریقہ کا وسطی اور مغربی زیریں صحارا ہے۔ یہ پھول دار پودا

کافی کی تاریخ

- کافی کی تاریخ کچھ اتنی قدیم اور مبہم ہے کہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ کب دریافت ہوئی۔ لیکن مستند روایات جو ملتی ہیں وہ 850 عیسوی تک جا پہنچتی ہیں یہ دور کوئی زیادہ قدیم نہیں ہے۔ ظہورِ اسلام کے تقریباً 300 سال بعد یہ متعارف ہوئی۔ کہتے ہیں کہ ’کالدی‘ نام کے ایک ایتھوپین چرواہے نے اپنی بکریوں کا مشاہدہ کیا کہ جب اس کی بکریاں عریبیکا جھاڑی کے بیر (پھل) کھاتی ہیں تو وہ بہت چُست ہو جاتی ہیں۔ چرواہے نے خود بھی اِن بیروں کو کھایا تو اس نے بھی کیفین کے اثرات کو اپنے جسم میں محسوس کیا۔

- خواہ کالدی چرواہے کی کہانی حقیقی ہو یا خیالی، ایتھوپیا کو کافی کی جنم بھومی مانا جاتا ہے۔ دار الحکومت عدیس ابابا کے جنوب مغرب میں 286 میل کے فاصلے پر کافھَ کا علاقہ ہے۔ یہاں کافی کے درخت انسانی کاوش کے بغیر ہی جگہ جگہ پائے جاتے ہیں۔ پہاڑی جنگلات میں اس کی 5000 کے قریب جنگلی/خود رو اقسام موجود ہیں۔

- کافی کی دریافت کا ایک اور افسانہ یمن کے شیخ عمر سے منسوب ہے۔ عبدالقادر کے ایک پُرانے مسودے میں محفوظ تحریر کے مطابق ایک شخص

- کافی پینے کا مستند ترین ثبوت یا کافی کے درخت کی معلومات 15ویں صدی کے وسط میں ملتی ہیں۔ یہ معلومات یمن کے احمد الغفار سے منسوب ہیں۔ یہاں عرب میں جس طرح پہلی مرتبہ کافی کے بیجوں کو بھون کر اور پیس کر کافی کا مشروب تیار کیا تھا، بالکل اسی طرح آج بھی کافی تیار کرنے کا وہ ہی طریقہ ہے۔ صوفی حلقوں میں کافی کا استعمال رات کو جاگنے میں مدد دیتا تھا۔ اس طرح وہ اپنے مذہبی رسوم آسانی سے ادا کر سکتے تھے۔ یہ ان کی عبادت کا لازمی جزو تھا۔

- پہلے پہل یمن میں کافی کے پودے کی دریافت والی روایات میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ کافی ایتھوپیا سے بذریعہ بحیرہ احمر تجارت کرنے والوں کے ذریعے یمن میں متعارف ہوئی ہو۔ کتاب الطبقات الکبیر کے مصنف محمد ابنِ سعد کی روایت کے مطابق اس مشروب کو افریقی ساحلوں سے عدن لے جایا گیا تھا۔ دوسری روایت کے مطابق الطریقتہ الشاذلیتہ کے لکھنے والے علی بن عمر نے کافی کو سب سے پہلے عرب میں متعارف کرایا۔

- ایک دوسری روایت کے مطابق کافی کو سب سے پہلے ایتھوپیا سے یمن برآمد کیا گیا۔ اسے صومالی تاجر یمن لے کر گئے جو “بَر بَرۃ “ اور “زَیلا “ سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے یہ کافی اندرون ایبی سینیا اور ہرارے سے حاصل کی تھی۔

- عدن کا نوآبادیاتی انگریز منتظم کپٹن ہینز، جو یہاں 1839 سے 1854 تک رہا، کے مطابق 19 ویں صدی میں برطانوی قبضے سے پہلے المُخا میں دو تہائی کافی کی درآمد بَربَرۃ تاجروں کے ذریعے ہوتی تھی۔ بعد ازاں ایتھوپیا سے کافی کی برآمد بَربَرۃ تاجروں کے ذریعے عدن کی طرف ہوتی رہی۔

- سولہویں صدی میں کافی بقیہ مشرقِ وسطیٰ، ایران، تُرکیہ اور شمالی افریقہ میں پہنچ گئی۔ برِ صغیر میں کافی کے بیج خفیہ طور پر المخا، یمن، سے لائے گئے تھے۔ انہیں ایک صوفی بابا بُڈھن حج سے واپسی پر اپنے ساتھ لائے۔ شاید اس لیے کہ اس کے ساتھ اپنی صوفیانہ مشقیں جاری رکھ سکیں۔ اس سے پہلے برآمد ہونے والے کافی کے بیجوں کو اُبال کر یا دوسرے طریقوں سے ناقابلِ کاشت بنا دیا جاتا تھا۔ بابا بُڈھن کی کہانیوں کے مطابق انہوں نے 7عدد کافی کے بیج اپنے سینے کے ساتھ باندھ لیے۔ اِن بیجوں کو سب سے پہلے میسور، ہندوستان میں کاشت کیا گیا۔ بابا بُڈھن 16ویں صدی کے صوفی بزرگ تھے اور ہندو اور مُسلم دونوں کے لئے قابلِ احترام تھے۔ ان کا مقبرہ بابا بُڈھن نگری، کرناٹکا، ہندوستان میں واقع ہے۔

- سولہویں صدی میں ہی کافی اٹلی اور پھر باقی یورپ، انڈونیشیا اور امریکہ تک پھیل گئی۔ (جاری ہے)